کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہاجبکہ شہر میں کل(جمعہ ) سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایاکہ دو دن سے کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے شدید گرمی پڑ رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کل کراچی میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جبکہ کل درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا
ہے۔















