راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی پر پی ٹی آئی کے کارکنان جشن نہ منا سکے کیونکہ مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف ہر تھانے میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے ،گرفتاری کے ڈر سے مقامی قیادت اور اور یو سی رہنما روپوش ہیں ،عمران خان کی رہائی پر بعض تاجروں نے مارکیٹوں میں مٹھائی تقسیم کی ،ضلعی صدر عمران حیات نے کہا کہ کل قانون کی بالا دستی کے لیے عمران خان کا ہائی کورٹ میں استقبال کریں گئے، مری روڈ سمیت شہر کی تمام بڑی شاہراوں پر آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے،احتجاج کے خلاف درج مقدمات میں گرفتاری کا خوف کوئی مقامی رہنما بھی رہائی پر سامنے نہ آیا۔