راولپنڈی(اے بی این نیوز) مظاہرین کی جا نب سےترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے سے ریلوے اسٹیشن کا فرنیچر اور اسٹیشن پر موجود فائلیں بھی متاثر ہو ئیں،واقعہ کے دوران ریلوے اسٹیشن پر لگے دروازے اور کھڑکیاں بھی چوری کر لی گئیں،ریلوے پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا،ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل، یس ایچ او ریلوے پولیس راولپنڈی کے مطابق دہشتگردی کی دفعہ 7 ATA کا بھی اضافہ کر دیا گیا، ریلوے پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کر لیا، ویڈیوز کی مدد سے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت جاری ہے، ڈی ایس ریلوے راولپنڈی انعام اللہ نے کہا کہ واقعہ میں 5 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔















