اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور شر پسندانہ کارروائیوں کے مرتکب 298 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پر 16 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ابھی مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق قانون سب کےلیے برابر ہے اور شر پسند عناصر کےلیے حرکت میں آئے گا ۔ جس نے بھی قانون شکنی کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔















