اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک بھر میں جلاؤگھیراؤکے بعد پی ٹی آئی قیادت کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری،قاسم سوری ، علی محمد خان ، اعجاز چودھری، جمشید اقبال چیمہ،فلک ناز ،مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری سمیت عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کوگرفتارکرنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیاجبکہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہنے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔















