اہم خبریں

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان کو سوالنامہ دے دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا ؟ برطانیہ سے غیرقانونی رقم کی واپسی کی منظوری کیلئے سمری کیوں تیار کرائی ؟ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان کو سوالنامہ دے دیا ، برطانیہ سے غیر قانونی رقم ملزمان کو واپس کرکے مجرمانہ عمل کیوں کیا؟ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط و کتابت کو خفیہ کیوں رکھا گیا ؟ ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا ؟ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملزمان سے مالی فائدے کیوں حاصل کئے ؟ یہ تما م سوالات نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کو دیئے جن کا باقاعدہ جواب درکار ہے۔

متعلقہ خبریں