اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا،کیس کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، جاری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد غلط غیر قانونی تھا،درخواست گزار پہلے ہی خود کو القادر یونیورسٹی کیس میں عدالت میں سرینڈر کر چکا تھا،وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد سے درخواست گزار کا انصاف کے حصول کا حق متاثر ہوا،وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد سے عدالت کی توہین کی گئی،وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوئے، فیصلے میں عمران خان کو پابند کیا گیا کی وہ کل صبح دس بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں،اسلام آباد پولیس سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔















