اسلام آ باد ( اے بی این نیوز )یہ باعث فخر ہے ہم نے دستور پاکستان کی اس اہم تقریب میں ایک دوسرے کیساتھ خیالات کا تبادلہ کیا،چیئرمین پیپلز پارٹی کی کراچی سے خصوصی شرکت پر شکر گزار ہوں،
یہ اس بات کا غماز ہے کہ آپ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو کتنی اہمیت دیتے ہیں،دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ عالمی کنونشن کی اختتامی تقریب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں،جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 سال جیل کاٹی،ہم سیاسی انتقام نہیں جمہوریت بہترین انتقام کے سلوگن کے ساتھ آگے بڑھے، اس تقریب کے دوران “میرا آئین میری آزادی کا ضامن” ایک بنیاد ہے، حقوق کا مضبوط قلعہ ہے،فاشزم ہمارے معاشرے میں سرائیت کرچکا، اس کا خاتمہ اسی آئین پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے،آئین پاکستان پاکستانی عوام کے لئے مشعل راہ ہے،راجہ پرویز اشرف جمہوریت مذاکرات کا نام ہے، مختلف و متنوع خیالات رکھنے والوں کا مل بیٹھنے کا نام ہے۔















