اسلام آباد ( اے بی این نیوز )میرے پاکستانیوں اگر آج حکومت کی جانب سے عمران خان صاحب کو رہا نہیں کیا جاتا،تو آج ہی آپ سب بس، گاڑی موٹر سائیکل، رکشے جیسے ممکن ہو اسلام آباد پہنچو اور اپنی زندگیاں بدلو، ملک میں نہ آئین ہے نہ ہی جمہوریت، یہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پرکھڑا ہے،تقریباً پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کیا جا چکا ہے اسکے بعد آپ کو پیغام دینے والا کوئی نہیں ہوگا، ہم اپنی زندگیاں اس ملک پر. نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں، سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کا قصور پاکستان کی حقیقی آزادی کی بات کرنا، امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ بولنا، عالم اسلام کا مقدمہ لڑنا، اور پاکستان کے لیے حقیقی جدوجہد کرنا ہے، اس لیے آج عمران خان غیر قانونی طریقے سےپابند سلاسل کردیا گیاہے، میرا کیا قصور ہے میں نے ہمیشہ پاکستان امن اور اپنے شہید بھائی ارشد شریف کی بات کی،میں نے اپنے قائد عمران خان جو عالم اسلام کے لیے کھڑا ہے انکی بات کی ہے، مجھے یقین ہے عوام اپنے قائد عمران خان اور اپنے مستقبل کے لیے اپنی فیملیز کے ساتھ باہر نکلے گی، میں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بھائیوں سے اپیل کرتاہوں کل تمام پاکستانی نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں،ہمارے نہتے معصوم کارکنان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے اور شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں انکو بتانا ہوگا پاکستان مزید بند کمروں میں چند لوگوں کی مرضی سے کئے گئے فیصلوں پر نہیں چل سکتا، یہ پاکستان پاکستانی قوم کی مرضی سے چلے گا،میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے آپ سب کل اسلام آباد پہنچیں، یہ لوگ مجھے ہر طرف ڈھونڈ رہے ہیں، میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اسکے بعد مجھے یقین ہے میرا کوئی پیغام آپکو موصول نہ ہو،کل دوپہر جمعہ نماز کے بعد آپ سب نے باہر نکل کر پاکستان، آئین اور عمران خان کے ساتھ وفاداری نبھانی ہے۔عمران خان کو اگر عوامی رد عمل نہیں آتا تو انھوں نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا پورا منصوبہ بنا لیا تھا















