اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے اغوا کے بعد رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی کوشش بھی شروع کردی گئی،پولیس کی جانب سے زلفی بخاری کو مختلف مقامات پر ٹریس کرنے کا عمل جاری،زلفی بخاری محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے،مرکزی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بد ترین فسطائیت اور ظلم کا مظاہرہ کر رہی ہے،پہلے اس فسطائی حکومت نے انتہائی شرمناک طریقے سے نیم فوجی دستوں کے ذریعے عدالت کے اوپر حملہ کر کے چیئر مین عمران خان کو اغواء کیا، ظلم کے یہ ہتھکنڈے کی عمران خان کی حمایت اور انکا ساتھ دینے سے روک نہیں سکتے،ایک جھوٹے، بے بنیاد اور بیہودہ کیس میں عمران خان اور مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، انتخاب میں خوف سے شکست زدہ عناصر انتقامی کاروائیوں کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتے ہیں، یہ فسطائی حکومت اپنے کسی مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی،قوم اپنی حقیقی آزادی کی منزل حاصل کر کے رہے گی۔















