اسلام آباد (اے بی این نیوز)سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کاکنان کا احتجاج جاری،،، پی ٹی آئی ایم این اے صداقت عباسی کی بھی احتجاج میں شرکت،،، صداقت عباسی کا کہنا تھا ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں، عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے، نیز شاہ محمود قریشی کی گرفتاری بھی معمہ بن گئی ،شاہ محمود کی ریٖڈ زون سے گرفتاری عمل میں لائی گئی ، شاہ محمود کو تھانہ سکیرٹریٹ منتقل کیا گیا ، انکی گرفتاری کے دو گھنٹے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود کی گرفتاری کی تردید کر دی گئی ، شاہ محمود نے کہا کہ میں گرفتار نہیں ہوا پارٹی کارکنوں کا مورال ڈاون کرنے کے لئے یہ افواہ پھیلائی گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود کو تحویل میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انکی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی
انکی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہ آنے کی حوالے سے اعلی افسران ہی بتا سکتے ہیں ، شاہ محمود کی گرفتاری یا عدم گرفتاری کے حوالے سے پولیس حکام کا موقف دینے سے گریزاں ہیں۔















