اہم خبریں

عمران خان کی سیاست جھوٹ اور اداروں پر حملوں پر مبنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ،عمران خان کی سیاست جھوٹ اور اداروں پر حملوں پر مبنی ہے۔ آج سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان سے کئی سوالات کردیے کہا کوئی شک نہیں آپ کی سیاست جھوٹ، یوٹرن، اداروں پر حملوں پر مبنی ہے، آپ عدلیہ کو اپنی منشاء کے مطابق چلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبا زشریف کا یہ بیان عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتاری کے کچھ دیر قبل ہی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں