اہم خبریں

راولپنڈی ٹریفک پولیس کو نئی گاڑیاں وموٹر سائیکل مل گئے

راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی ٹریفک پولیس کو نئی گاڑیاں وموٹر سائیکل مل گئے ،ایک تقریب میں نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکل ٹریفک پولیس کے حوالے کی گئیں،تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان سمیت دیگر افسران کی شرکت ،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چابیاں سینئر ٹریفک وارڈنز کو دیں، نئی دی جانے والی وہیکلز میں 04گاڑیاں ور18موٹرسائیکلزشامل ہیں،
سی پی او نے کہا کہ گاڑیاں سرکلز جبکہ موٹرسائیکلز بیٹس میں بھجوائے جا رہے ہیں، آپ کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جارہے ہیں جس کا فائدہ فیلڈ میں نظر آنا چاہیے، مزید وسائل فراہم کرنے سے آپ کی کارکردگی میں اضافہ ہونا چاہیے، یہ وسائل آپ کے پاس امانت ہیں جن کا درست اور ذمہ دارانہ استعمال آپ پر فرض ہے، آپ کی اولین ذمہ داری ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے، سپروائزری ٹریفک افسران اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں، آپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے، ٹریفک منیجمنٹ پبلک سروس ہے جو ہماری بنیادی ترجیح ہے، ٹریفک منیجمنٹ اور ڈسپلن پر محنت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں