اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔اپنے ردعمل میں اسد عمر نے کہا کہ وہ آئی ایس پی آر کے بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں، الزامات کے حل کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے،انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کر کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہوگا۔















