اہم خبریں

آئینی حق ٹویٹر ، ریلی اور جلسوں پہ نہیں ملتا ثبوت لے کر عدالت اور تھانے جاؤ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتاہے،جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے،آئینی حق ٹویٹر ، ریلی اور جلسوں پہ نہیں ملتا ثبوت لے کر عدالت اور تھانے جاؤ،35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں،عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں؟،جھوٹے الزام لگانا الزام تراشی کرنا بہتان بازی کرنا کسی کا نہ قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے؟،دوسروں کو چور ڈاکو کہا اور خود ڈاکو ثابت ہوئے،مخالفین، صحافی، جج، وکلا کے قتل کئ تمہاری سازش پکڑی گئی تو اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما میں جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کے مقدمے میں چھ سال سے تم عدالت سے فرار ہو،شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دو،عدت میں شادی، بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے،جب تم پر قاتلانہ حملہ ہوا اس وقت خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تمہاری اپنی حکومت اور وزیر اعلی تھا،کیا وہ سازش میں شامل تھے؟،تمہارے جھوٹوں پہ انہوں نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مجرموں کو کیوں نہیں پکڑا؟،میڈیا، جج، سیاسی مخالفین کے قتل کی تمہاری سازش بے نقاب ہونے پر دوسروں پر اپنے قتل کا الزام دیا؟

متعلقہ خبریں