اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیر کسی ثبوت کے حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزام عائد کیا،آ ئی ایس پی آر

راولپنڈی(اے بی این نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیر کسی ثبوت کے حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزام عائد کیا۔یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ ایک سال سے منصوبے کے تحت پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہاہے، ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں،ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں