اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کو نقصان

اسلام آباد(اے بی این نیوز))پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اورچیئرمین کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونین ڈاکٹر محمد امجداور ان کے ساتھیوں نے پی ٹی آئی اورسیاست کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔وطن واپسی پراپنے اور ساتھیوں کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔پیر کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاست کے ساتھ منسلک تھے۔اس مقصد کے لئے زندگی کا بڑا حصہ سیاست کو دیا مگربدقسمتی سے اب حالات مختلف ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہائی خراب سیاسی صورتحال، حلقے کے بے گناہ لوگوں کی گرفتاریاں،حکومتی اہلکاروں کے ناپسندیدہ اقدامات، بدامنی اور خوف کی صورتحال اورکاروبار پربدترین زوال اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ انہیں مسلسل ایسے حالات کا سامنا ہے اور اس پر پارٹی قیادت کا رویہ انتہائی مایوس کن رہا۔ بیان کے مطابق ان وجوہات کی بناپر انہوں نے اسلام آباد گروپ کے ساتھیوں سمیت سیاست اورتحریک انصاف سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اور ان کے ساتھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیروترقی اور یہاں کے رہائشیوں کی خدمت پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وطن واپسی پر وہ اس حوالے سے مستقبل کی منصوبہ بندی سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں