کراچی ( اے بی این نیوز )وزیر توانائی سندھ نے میٹرک بورڈ کے امتحانی مراکز پر بجلی کی بندش کا نوٹس لے لیا،کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو امتحانی مراکز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت ،امتیاز شیخ نے کہا شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے طالبعلموں کی ذہنی صلاحیت اورصحت خراب ہونے کا خدشہ ہے ، امتحانی مراکز کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے۔















