اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے پارلیمان کی توہین سے متعلق قانون سازی کیلئے کوششیں تیز کردیں، توہین پارلیمنٹ بل کل (منگل کو)قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔بل کے تحت توہین پارلیمنٹ پر مختلف سزائیں تجویز کی گئی ہیں، اس بل کے تحت پارلیمنٹ کی توہین پر کسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا۔















