اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ا ور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو نشانہ بنانے کیلئے فوج کے پیچھے مت چھپو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پ اسد عمر نے شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بھائی اور بھتیجی ،ان پر ملک تباہ کرنے کے الزام لگا رہے تھے تو آپ منہ میں دہی جمائے بیٹھے رہے، عمران خان کو نشانہ بنانے کیلئے فوج کے پیچھے مت چھپو، آپ میں ہمت نہیں کہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ کرسکیں، جب آپ کا بھائی بھتیجی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر حملے کررہے تھے تو آپ نے کچھ نہیں بولا ۔















