اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 100 سے زائد افسروں نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاجاً چھٹی کیلئے اپلائی کردیا۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 17,18,19 کے افسران نے 30 جون تک چھٹیوں کی درخواستیں جمع کروادیں۔ ملازمین نے کہا کہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنسز اور تنخواہوںتو اضافہ نہ کیا گیا تو سخت ردعمل سامنے آئے گا، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ اور کئی اداروں میں تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں۔ملازمین کا کہنا تھا کہ گھریلو اخراجات قابل برداشت جبکہ تنخواہیں انتہائی کم ہیں، مہنگائی کی شرح دوگنی ہوچکی ، تنخواہیں بھی مہنگائی کی شرح کے مطابق بڑھائی جائیں۔ تنخواہ دار طبقہ کم تنخواہ میں بڑی مشکل سے گھریلو اخراجات پورا کررہے ہیں















