اہم خبریں

پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست خارج، درخواست گزار کو 1 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

لاہور(نیوزدیسک) پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلئے لاہورہائیکورٹ میںدائر درخواست خارج کردی ۔ عدالت نے درخواست گزار پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری شرافت علی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ وکیل درخواست گزارنے عدالت میں موقف اپنایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی وجہ اسمبلی تحلیل کی۔جسٹس شاہد کریم نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ؟اس کا پنجاب اسمبلی سے کیا تعلق ہے ۔ کیا یہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا متاثرہ شخص ہے یا فریق، درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ درخواست گزار فیصل آباد سے سیاسی کارکن ہے۔جسٹس شاہد کریم نے شہری کے وکیل پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع کیا گیا ۔ بطور جرمانہ ایک لاکھ روپے فوری ادا کئے جائیں ۔ جسٹس شاہد کریم نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جرمانہ معافی کی استدعا کی گئی تومزید 2 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم جاری کرونگا۔

متعلقہ خبریں