اہم خبریں

گورنر سندھ ٹیسوری کی امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات

کراچی(نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، باہمی ہم آہنگی کے فروغ و دیگرمتعلقہ امور پر تبادلہ خیال، باہمی تعلقات میں سفارتکاری کی اہمیت اور پاکستان کے مفادات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد پر اظہار تشویش کیا، بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے لیے امریکہ میں بھی بھرپور آواز اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی مدد جاری رکھیں گے، وفاق کے تعاون سے صوبہ میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ ٹیسوری نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس دوران مسعود خان نے کہا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشمیری بھائیوں کے لئے آواز اٹھائی جا رہی ہے، کشمیر پر پاکستان کا موقف ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں