اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی 4 خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک کے سامنے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی کی 4خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اجازت نہ ملنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس پراسلام آباد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔















