اہم خبریں

عازمین حج کیلئے دوائوں کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے، وزیرمذہبی امور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عازمین حج کوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،حجاج کی کی تربیت 17 مئی تک جاری رہے گی،عازمین حج کیلئے دوائوں کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔حج کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےطلحہ محمود نے کہا کہ حج کے دنوں میں گرمی زیادہ ہو گی صبر اور برداشت کی ضرورت ہوگی،حج کی تربیت لازمی کریں جنہوں نے تربیت کر رکھی ہے وہ بھی ٹریننگ ضرور کریں،عازمین حج کے لیے دوائوں کے معیارکو بہتر بنایا جا رہا ہے،دوائیں ٹیسٹ کے لیے بھیج رہے ہیں اگر معیار پر پوری نہ اتریں تو کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دوائیں سپلائی کرنی والی کمپنیاں سوچ سمجھ کردوائیں بھیجیں، دوائیں اعلی معیار کی ہوں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،2022 میں ساڑھے آٹھ لاکھ لوگ تھے،اس بار حج میں تیس لاکھ لوگ متوقع ہیں،اس بار حج میں ہونے والی مشکلات پرقابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،ہمارے حج کا موازنہ 2019 کے حج سے ہے۔وفاقی وزیر نے کہا عازمین حج کے لئے دو ایشو اہم ہوتے ہیں۔ایک فرائض حج کی پوری معلومات ہونی ضروری ہیں۔سعودی عرب کے قوانین سے واقفیت بھی ضروری ہے۔کہیں وہ لاعلمی میں کسی مسئلے میں نہ پھنس جائیں۔عازمین حج پاکستان کے نمائندہ ہوتے ہیں،عازمین حج پوری زندگی رقم جمع کرکے حج کرنا چاہتے ہیں،ان کا حج بھرپور طریقے سے ہونا چاہیے۔عازمین کی بڑی تعداد کو معلومات بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج پوری زندگی رقم جمع کرکے حج کرنا چاہتے ہیں۔ان کا حج بھرپور طریقے سے ہونا چاہیے۔عازمین کی بڑی تعداد کو معلومات بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں