اہم خبریں

آئین ٹوٹ گیا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا،عمران خان کا 14 مئی تک جلسے کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اگلے ہفتے سے 14 مئی تک مسلسل جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کےلیے گھروں سے باہر نکلے، جنرل باجوہ نے بلاول کے کہنے پرکمانڈر چینج کر دیا تھا،ہمارے اوپرقاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پرواہ نہیں،مجھ دودفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی،جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے ،قوم کا نقصان ہورہا ہے انکو پرواہ نہیں ہے،اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا۔ہفتہ کو چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی عمران خان ریلی کی قیادت میں زمان پارک سے روانہ ہوئی۔ عمران خان نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کی۔لاہور کے لکشمی چوک میٹرو اسٹیشن پر عمران خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ آپ آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کےلیے گھروں سے باہر نکلیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو ملک کا آئین ختم ہوجائے گا،عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے بلاول کے کہنے پرکمانڈر چینج کر دیا تھا،ہمارے اوپرقاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پرواہ نہیں،مجھ دودفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی،جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے ،قوم کا نقصان ہورہا ہے انکو پرواہ نہیں ہے۔عمران خان نے کہاکہ اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرایسا ہوتواس ملک کا اورآپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں