اہم خبریں

ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ باہمی مشاورت ہے، سراج الحق کی اہم تجویز سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں ایک ساتھ الیکشن کرائے جائیں،ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ باہمی مشاورت ہے، 14 مئی کو الیکشن کے فیصلے سے انتشار پیدا ہوگا۔ آج لاہو رمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ، سیاسی قائدین کو ایک تاریخ پر متفق ہونا پڑے گا، وفاق اور صوبوں میں ایک ساتھ الیکشن کرائے جائیں، 14مئی کو الیکشن کے فیصلے سے انتشار پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف پنجاب اور کے پی میں الیکشن کوئی قبول نہیں کرے گا، الیکشن کسی ایک پارٹی لیڈر کے کہنے پر نہیں ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں