اہم خبریں

کراچی ، دو مغویوں کی بازیابی کے معاملے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او معطل

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں دو مغویوں کی بازیابی کے معاملے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف کو معطل کردیا گیاجبکہ تاوان وصول کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے چھاپہ مار کے دو مغویوں کو بازیاب کرایا، ذرائع کے مطابق پولیس شہریوں کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔واقع پر ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ملوث تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کردی۔ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی ملیر کو حکم دیا تھا کہ ایس ایچ او سمیت تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جس کے بعد ایس ایس پی ملیر نے ایس ایچ او شاہ لطیف تھانہ مظہر اعوان کو معطل کردیا جبکہ اے وی سی سی حکام گذشتہ روز تاوان وصول کرنے والے 4 اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں