اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ’سیاسی ڈائیلاگ ‘کا باقاعدہ آغاز،اتحادی جماعتوں سے بات چیت کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے بھی بات چیت کا امکان۔پاکستان پیپلز پارٹی نےسیاسی ڈائیلاگ کا باقاعدہ آغازکردیا ہے۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی،سید نوید قمر اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل کمیٹی نے جمعرات کو اپنے ٹاسک پر کام کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے تفصیلی ملاقات کی اور بعد ازاں میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے بات چیت مکمل ہونےکے بعد مذکورہ کمیٹی کی جانب سےعید الفطرکے بعد پاکستان تحریک انصاف سے بھی بات چیت کے قوی امکانات ہیں۔















