اہم خبریں

صوابی،پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 زخمی

صوابی (نیوزڈیسک) صوابی پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تورڈھیر پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔2 روز قبل یارحسین میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک اے ایس آئی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں