اہم خبریں

مفادات کی لڑائی میں حکمران جماعتوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ، سراج الحق کا دعویٰ

لاہور(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ مفادات کی لڑائی میں جماعتوں حکمران ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔ آج امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ملک میں آئین و قانون مذاق بن گیا ہے ، قانون صرف غریب کے لیے ہے، تمام ادارے باہم دست و گریبان، ایک دوسرے کے ساتھ تصادم میں مصروف ہیں، حکمرانوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے مفادات کی لڑائی میں ملک کا بیڑہ غرق ہوگیا، سیاسی جماعتوں نے ڈائیلاگ کا راستہ نہ اپنایا تو حالات مزید خراب ہوں گے، ملک بدامنی کی لپیٹ میں، معیشت تباہ اور مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ ملک میں ایک ہی روز شفاف انتخابات مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں