پشاور ( اے بی این نیوز )تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکو پشاور ہائی کورٹ کے باہرسے گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے علی امین کو عدالت میں حاضری سے مسلسل روکا جارہا تھا اور جب وہ آج دن کے ڈیڑھ بجے عدالت پہنچے تو جج کچھ دیر پہلے جاچکے تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ عدالت کے احاطے کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ بعد ازاں علی امین گنڈا پور نے بغیر مزاحمت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔















