اسلام آ باد (اے بی این نیوز)سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی،الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے،پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے، کسی بھی امیدوار کو رشوت سے دستبردار کروانے سے گریز کیا جائے، عام نشستوں کے لئے خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دی جائے، امیدوار انتخابابی اخراجات کے لئے مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کا مجاز ہوگا،جلسے، جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، صدر، وزیراعظم سمیت وزراء حلقے میں سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے، الیکشن کمیشن نے منظور کردہ سائز کے بینرز، پوسٹرز اور پینافلکس استعمال کئے جائیں، کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کے بینرز نہ اتارے، جلسے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لازم ہوگی، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی، پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتہابی مہم نہیں چلائی جاسکتی، پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جھنڈے یا بینرز لے جانے پر پابندی ہوگی۔















