اسلام آباد(اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محسن لغاری نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد کی مخالفت کردی۔محسن لغاری نے کہا کہ عدلیہ میں زیرسماعت مقدمات پر یہاں بات نہیں ہو سکتی ،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ فیصلے کے بعد بات ہو سکتی ہے ۔ کیا ہم پارلیمان اورعدلیہ کی جنگ چاہ رہے ہیں،اگر عدلیہ کو زیربحث لانا ہے تو آئین میں لکھ دیں ، ججز پر بھی یہاں بات ہو گی،ان کاکہناتھا کہ آئین میں90 روز میں الیکشن کرانے کا لکھا ہونے پر عدالت فیصلہ دے رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں بل کی مخالفت میں اظہارخیال کرتے ہوئے محسن لغاری نے کہاکہ مجھے قرارداد پر تحریک پیش ہوتے وقت بولنے نہیں دیا گیا، اب میں اس قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں ۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ آئین عدلیہ کے خلاف ایوان میں گفتگو کرنے سے منع کرتا ہے ،اس ایوان کو عدلیہ کیخلاف استعمال نہ کیا جائے ،غلط روایت ڈال کر ہم اجتماعی طور پر توہین عدالت کا باعث بن رہے ہیں ۔















