اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ آپ نے جو نا انصافی عدل کا جنازہ نکالا آپ کی روح کو چین نہیں ملے گا ،آپ نے آئین اور جمہور کا جنازہ نکالا ہے،ہم آئین اور جمہوریت برقرار رکھیں گےآپ کے س فیصلے کو پاکستان میں نافز عمل نہیں ہونے دینگے ہم لڑیں گے اور آخری دم تک لڑیں گےآپ چیف ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کر ریے ہیں،اس پر مشاورت ہونی چاہیے سربراہی اجلاس ہونا چاہیےوزیر اعظم نہ آپ کو تنہا چھوڑیں نہ آئین کو چھوڑیں گے نہ پارلیمان کو کسی کے رحم و کرم پر چھوڑیں گے،آئیں ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام کی بات کریں ،ملک کے امدر عسکریت پسندی کےپروان چڑھنے کا کبھی نوٹس نہیں لیاوزیر اعظم کے شانہ بشانہ تھے شانہ بشانہ ہیں اس آئین اور جمہوریت کیلئے آ کیساتھ ہیں،فیصلوں کے اتوار بازار کے سلسلے کو بند کرنا پڑا گا ،ملک میں آئین کی عملداری قائم کرنا پڑے گی۔















