اہم خبریں

بھٹو صاحب کےعدالتی قتل کے خلاف ریفرنس کی فوری سماعت کی جائے،اپوزیشن لیڈر راجا ریاض

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے پ ہو ئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ صرف کابینہ کی طرف سے نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کی طرف سے مطالبہ جانا چاہیئےہم پوری پارلیمنٹ کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھٹو صاحب سے عدالتی قتل کے خلاف ریفرنس کی فوری سماعت کی جائےاگر لاڈلے کے لئے فوری سماعت ہوسکتی ہے تو بھٹو صاحب کے لئے کیوں نہیں ہوسکتی؟جن ججز نے بھٹو کو سزائے موت دی وہ اس وقت بہت خوش ہوئے تھے لیکن آج ان کا نام و نشان نہیں ہےآج جن ججز نے فیصلہ دیا ہے، ہوسکتا ہے ان کے ساتھ وہ ہی تاریخ دہرائی جائے۔

متعلقہ خبریں