اہم خبریں

دو اسمبلیوں پر الیکش انارکی کی طرف لے جائیگا، ملک کو بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ءوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2 اسمبلیوں پر الیکش ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے ، ایک فتنے نے بڑی محنت سے ملک کو بحران کی طرف دھکیلا ، سیاسی عدم استحکام سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔سپریم کورٹ کے باہر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیر قانون اعظم نذڑر تارڑ کے ہمراہ گفتگو کرتے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہر فیصلے میں آخر یہی تین ججز کیوں،فل کورٹ کا مطالبہ ہر طرف سے آرہا ہے، فیصلے میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، آج ایسا فیصلہ آئے گا جو ملک کو سیاسی بحران سے نکالے گا، ایسا فیصلہ ہونا چاہئے جو معاملات کو بہتر انداز سے آگے بڑھائے ،3 رکنی بینچ کے سامنے حکومت کا مؤقف پیش کیا گیا، ہمارا آج بھی وہی مؤقف ہے آج بھی بہتری کی امید ہے، سیاسی عدم استحکام سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، بحران کی وجہ 4 سال کی پالیسیاں ہیں ، جب عمران خان ہرطرف سے ناکام ہوا تو اسملبیاں توڑدیں، ملک میں الیکشن ایک وقت پر ہونے چاہئیں ۔

متعلقہ خبریں