لاہور(نیوز ڈیسک) (ن )لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا، اہم فیصلے متوقع ،وزیراعظم شہبازشریف موجودہ سیاسی صورتحال پر ارکان پارلیمنٹ سےمشاورت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا یہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت لی جائے گی۔















