اہم خبریں

ملک کی بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک کے بیشتر حصوں ، لاہور ،قصور، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان اسلام آباد، راولپنڈی ، آزادکشمیر سمیت گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کے باعث آج اور کل اسلام آباد، پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا۔کوہ سلیمان رینج میں طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیںدوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے بعد کوہ سلیمان رینج میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق این 50 قومی شاہراہ دھاناسر کو کلیئر کر کے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ، بارش سے گندم کی فصل کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں