اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے عبد الرؤف کھوسو کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،عبد الرؤف کھوسو کی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کی گئی ہےالیکشن کمیشن نے رکنیت بحالی سے متعلق متعلقہ اسمبلی کے سپیکر کو آگاہ کر دیاالیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی تھی















