اہم خبریں

سپریم کورٹ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان کا نوٹس لے ، اسد عمر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سیکرٹری جنرل تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے بیان کا سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے رانا ثناء اللہ کیخلاف سارے مقدمات نیب کے تھے اور نیب کا سب کو معلوم ہے، ہمارے دور حکومت میں کسی پر مقدمات نہیں بنائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں رانا ثنا اللہ کو کس نے ڈرا دیا کہ کوئی آپ کا وجود ختم کرنے والا ہے ۔اسد عمر نے کہا کہ میرے اوپر 17ایف آئی آر کٹی ہوئی تھیں، جوڈیشل کمپلیکس میں مجھ پر دہشتگردی کا پرچہ کٹا ،جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مقدمات کی تعداد دیکھ لیں یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے، مجموعی طور تمام کیسسز کے حوالے سے ہماری پٹیشن تیار ہے، اسلام آباد کے 500 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ۔ہمارے دور حکومت میںمسلم لیگ ن کے کسی ایک ورکر کو اسلام آباد میں گرفتار نہیں کیا گیا، پی ڈی ایم کی تمام تر کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان کو الیکشن مہم کیلئے روکا جائے، ہماری پٹیشن تیار ہوگئی ہے، وہ آج یا کل دائر کردی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ آئیں گے، لوگوں کو نظر آرہا ہے یہ جھوٹے مقدمات ہیں، عمران خان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے سب معاملات خوش اسلوبی سے طے پائیں گے۔

متعلقہ خبریں