اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کی کلممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کر ے گی۔عدالتی احکامات کے مطابق عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اگر ماضی کے طرز عمل کو اپنایا گیا تو اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی۔قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔















