استور(اے بی این نیوز)جشن نو روز کے سلسلے میں استور میں فری اسٹائل پولو میچ کا انعقاد کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔استورکے برف پوش پہاڑوں کے دامن میں جشن نو روز کے سلسلے میں فری اسٹائل پولو میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لوک فنکاروں نے روایتی دھنیں چھیڑیں تو کھلاڑی جھوم اٹھے۔فری اسٹائل پولو کا میچ رحمن پور اور عیدگاہ کے درمیان کھیلا گیا۔ برق رفتار گھوڑوں پر سوار کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ فری سٹائل پولو میچ کو دیکھنے کے لئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دنیا بھرمیں معدوم ہوتا فری اسٹائل پولو کو زندہ رکھنے کے لیے حکومتی کردار پر کھلاڑیوں اور پولو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سخت تنقید کی۔ گلگت بلتستان میں کھیلے جانے والے کھیلوں کے بادشاہ اور بادشاہوں کے کھیل فری اسٹائل پولو کوزندہ رکھنے اوراس کے فروغ کے لیے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔















