اہم خبریں

رمضان المبارک میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رمضان میں سستے مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،قیمتیں کنٹرول کر نے کی بجائے ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے،پیاز 600 والی دھڑی 800 روپے دھڑی فروخت ہو رہی ہے،ادرک 500 پچاس سے بڑھ کر 656 روپے کلو ہو گئی لہسن 300 روپے سے 396 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے،رمضان میں ٹماٹر کی قیمت میں75 روپے کلو اضافہ ہوگیا ٹماٹر 126 روپے کلو فروخت ہورہا ہے،لوکی 60 روپے سے 80 روپے سبز مرچ سو روپے سے بڑھ کر 134 روپے کلو ،سیب 200 سو روپے سے 336 امرود کی قیمت 100 روپے سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، کیلا 200 روپے درجن سے 350 روپے درجن پر پہنچ گیا ،پپیتا 200 روپے سے بڑھ کر 260 فی کلو ، اسٹرابری 180 سے بڑھ کر 280 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں