اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اُنہوں یہ ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یااللّٰہ، میں بہت کمزور ہوں، تو میری مدد فرما، رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر، تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللّٰہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں۔















