کینبرا (نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں واقع شہر ایلس اسپرنگس کے مغرب میں پھیلنے والی آگ سے لگ بھگ ایک لاکھ ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حصہ شہر کے مغربی علاقے میں لگنے والی 5 آگ سے ویسٹ میک ڈونل نیشنل پارک کا تقریباً 20 فیصد جل گیا۔اب تک شہر کا تقریباً 100,000 ہیکٹر رقبہ جل چکا ہے، جبکہ نارویتوما، گلین ہیلن اور امبرلا میں مویشیوں کے بڑے فارم میں آگ کے شعلوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ناردرن ٹیریٹری فائر اینڈ ریسکیو سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے کے جنوبی حصے میں قابو نہ پائی جانے والی جنگل کی آگ کے دورانیہ کو اپریل کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں وسطی آسٹریلیا میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔















