اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکی انتظامیہ نے رپورٹ جاری کر دی

واشنگٹن(اے بی این نیوز) عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، انسانی حقوق کے نمائندے ادریس خٹک کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر شہباز شریف کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں