Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اداکار ایاز خان ایدھی فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کیلئے سڈنی پہنچ گئے

سڈنی (نیوزڈیسک)ممتاز مزاحیہ اداکار ایاز خان عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے۔ تقریب 18 مارچ کو ہوگی۔سڈنی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مجھے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں سڈنی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ میں نے کچھ مزاحیہ آئٹم تیار کیے ہیں جو اس موقع پر پیش کروں گا۔ایاز خان نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔ ہمیں ان کی خدمات کو دنیا بھر میں ہمیشہ روشن رکھنا ہے۔