اہم خبریں

سعودی عرب سے تعلقات بحال،ایران کی حوثیوں کو ہتھیار فراہمی روکنے کااعلان

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایران نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے تناظر میں یمن میں اپنے حوثی اتحادیوں کو ہتھیار کی فراہمی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے سعودی حکام کے حوالے سے بتایاکہ ریاض اور تہران کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے باہمی تعلقات کے بعد ایرانی حکام نے کہا کہ ایران حوثیوں پر سعودی عرب پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور دہائی سے بند سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی، ایک دوسرے کی ریاستی خود مختاری کے احترام اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے رُوٹ میپ پر ترتیب دیدیا گیا۔

متعلقہ خبریں