اہم خبریں

خود سے شادی کرنیوالی خاتون نے 24 گھنٹے میں ہی خود کو طلاق دیدی

بیونس آئرس (نیوزڈیسک)خود سے شادی کرنے والی ایک خاتون 24 گھنٹے بعد خود ہی سے تنگ آگئی اور طلاق لے لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صوفی میئور نے پہلے اعلان کیا کہ اس نے خود سے شادی کرلی ہے اور 24 گھنٹے بعد ہی کہا کہ میں مزید برداشت نہیں کرسکتی، اس لیے میں طلاق لے رہی ہوں۔ 5 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا فالورز رکھنے والی صوفی نے گذشتہ دنوں ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہوں نے عروسی لباس پہنا ہوا تھا۔تصاویر کے ساتھ صوفی نے لکھا کی آج میری زندگی کے انتہائی پرجوش لمحات ہیں، میں نے شادی کا جوڑا خریدا اور خود سے شادی کرنے کے لیے خصوصی طور پر کیک بھی بنایا۔پوسٹ کے 24 گھنٹے بعد ہی صوفی نے پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسے مزید برداشت نہیں کرسکتی، میں طلاق کا معاملہ دیکھ رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں